۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
الازہر

حوزہ/ جامعۃ الازہر نے مغربی کنارے کے شہروں پر اسرائیلی حکومت کے قبضے کی شدید مذمت کی اور مغربی کنارے کی املاک پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف خبردار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الازہر مصر نے مغربی کنارے کے شہروں پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شدید مذمت کی اور مغربی کنارے کی زمینوں اور املاک پر قبضہ کرنے اور اس کی تاریخی یادگاروں کو مٹاننے کے سلسلے میں اسرائیلی منصوبے کے خلاف خبردار کیا اور اس قسم کی جارحیت کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک خطرہ قرار دیا۔

جامعۃ الازہر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: جامعۃ الازہر مغربی کنارے کے شہروں پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے، سڑکوں، تنصیبات اور مکانات کے ایک بڑے حصے کی تباہی، درجنوں افراد کے خون بہانے اور سینکڑوں افراد کے زخمی اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے۔

جامعۃ الازہر نے کہا: یہ تمام جرائم بین الاقوامی تعاون اور بین الاقوامی نااہلی کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور غزہ کی سرزمین پر ہونے والے روزانہ قتل عام عالمی بے حسی کی وجہ سے انجام پا رہے ہیں، اور دنیا کی اس نا اہلی نے دشمن کو یقین دلا دیا ہے کہ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے خلاف کوئی کچھ نہیں کرے گا۔

الازہر نے انسانی معاشرے اور تمام فعال جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے ذریعے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے عوام کے خلاف اس بھیانک ، دل دہلا دینے والے اور دردناک قتل عام کی ذمہ داری قبول کریں یا اپنا رد عمل ظاہر کریں۔

جامعۃ الازہر نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام سیاسی، سفارتی اور عوامی طاقت اور وسائل کو فلسطینیوں، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے استعمال کریں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں صیہونی حکومت کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .